Home / اہم خبریں / کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، کراچی کیماڑی کی یو سی 4 اور 5 میں آج سے 9 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، کراچی کیماڑی کی یو سی 4 اور 5 میں آج سے 9 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع کیماڑی کی یو سی 4 اور 5 میں آج سے 9 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیماڑی کی یو سی 4 اور 5 میں آج سے 9 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی جنوبی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں، کارروائیوں کے دوران کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیاں تحویل میں لیں گئیں،کارگو دفاتر سمیت 11 دکانیں سیل کرکے 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ادھر حکومت سندھ کی جانب سے سبزی منڈی میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی ہوا میں اڑا دی گئی۔ سبزی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں نے ماسک پہننے کی زحمت ہی نہ کی جبکہ مرکزی دروازے پر کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ چیک کرنے والا بھی کوئی موجود نہیں تھا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے