Home / اہم خبریں / سندھ کے وزراء کچے کے ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں۔ حلیم عادل شیخ

سندھ کے وزراء کچے کے ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈٰیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے وزیر کچے کے ڈاکوئوں اور منشیات فروشوں کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کرو تو پکے کے ڈاکو نوٹس بھجواتے ہیں، سندھ کے وزیر کچے کے ڈاکوئوں کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں، جب منشیات کے خلاف بات کی تو وزیر تعلیم سندھ نے لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشی کے کاروبار کی کون سرپرستی کرتا ہے؟ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں سب کچھ سامنے آچکا ہے، زیر تعلیم وزیر سندھ سعید غنی نے مجھے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے، پہلے بھی ڈاکوئوں کے خلاف بات کرنے پر ایک وزیر نے ایسا ہی نوٹس بھجوایا تھا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس گردی کے بعد وزیر اعلیٰ نے نئے طریقے سے وزراء پیچھے لگائے ہیں، کسی کی دھمکی میں نہیں آئیں گے نہ کسی نوٹس کا جواب دونگا، عدالت جائیں کیس کریں تمام ثبوتوں کے ساتھ جواب پیش کروں گا، کراچی میں جو منشیات کا کاروبار چل رہا ہے کون سرپرستی کرتا ہے تمام ثبوت کے ساتھ عدالت میں جواب دونگا۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے رشوت خوری کرپشن کے بعد اب وزراء ڈاکو راج اور منشیات فروشوں کے بھی سربراہ بن گئے ہیں جن کو سندھ کی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے