میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپورخاص کے زیر اہتمام میرپورخاص شہر کی مختلف علمی، سماجی و معروف کاروباری شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیت کی یہ پروقار تقریب انصاف ہاؤس میرپورخاص میں ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی کے زیر صدارت منعقد کی گئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ خطبہ استقبالیہ میں ضلعی نائب صدر فیصل خان زئی کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ توصیف رضا ملک اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دانش ملک نے تمام عمران خان ٹائیگرز کو خوش آمدید کیا۔ ضلع صدر آفتاب حسین قریشی نے تمام ٹاٸیگرز کو عمران خان کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر حق اور انصاف کے قافلے میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آپ سب شخصیات کی شمولیت سے تحریک کا کام عروج کی طرف گامزن ہوگا۔ تقریب کے آخر میں شمولیت کرنے والے ٹائیگرز کو پارٹی اسکارف پہنایا گیا۔ شمولیت حاصل کرنے والے ٹائیگرز میں جمیل احمد خان، میڈم ناجیہ لغاری بلوچ، ڈاکٹر مظہر کھوکھر، ملک غلام نبی چوہان، ڈاکٹر محمد اسلم خان، علی حیدر، سید ریحان شاہ، جبکہ مسیحی برادری سے سابق کونسلر محبوب حسین اور جیکب گل نے شمولیت اختیار کی۔