تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اللہ تعالی کے تمام احکامات کے سامنے اپنا سر تسلیمِ خم کرنا ہی قربانی کا بنیادی مقصد ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص محمد افضال آرائیں

اللہ تعالی کے تمام احکامات کے سامنے اپنا سر تسلیمِ خم کرنا ہی قربانی کا بنیادی مقصد ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص محمد افضال آرائیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اللہ تعالی کے تمام احکامات کے سامنے اپنا سر تسلیمِ خم کرنا ہی قربانی کا بنیادی مقصد ہے۔ بندہ مومن کی تمام تر سعی وجہد کا محور رضائے الہی ہوتا ہے۔ ذاتی انا کو قربان کرکے، پسند و ناپسند اور محبت و دشمنی سمیت زندگی کے تمام دائروں میں اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے قوانین پر عمل پیرا ہوکر ہی ہمیں دنیا و آخرت کی فلاح نصیب ہوسکتی ہے۔ قربانی کے ایام ہمیں حضرت سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی طرح بلا چوں و چراں اللہ تعالی کے حکم پر اپنی مرضی کو قربان کر دینے کا درس دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نائب قیم جماعت اسلامی سندھ و امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص محمد افضال آرائیں نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت اجتماعی قربانی اور چرم قربانی کے حوالے سے منعقدہ مرکزی اجتماع کارکنان میں سیرت ابراہیم علیہ السلام کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شہر حاجی نور الہی مغل، قیم جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوہان سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔ محمد افضال آرائیں نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ابراہیم علیہ السلام کی پوری زندگی بتوں کو پوجنے والے باطل پرستوں اور باطل نظام سے کشمکش گذری۔ اللہ تعالی پر توکل اور اسکی مدد و تائید سے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام ہر طرح کی آزمائش اور امتحان میں پورا اترے ۔ ہمیں اپنی انفردای اور اجتماعی زندگی کو سیرت انبیاء علیہ السلام سے مزین کرنا ہوگا۔ اس موقع پر حاجی نور الہی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان شہر اپنی وقف قربانی کا حصہ اور قربانی کی کھالیں الخدمت فاونڈیشن کو عطیہ کریں، تاکہ الخدمت فاونڈیشن معاشرے میں موجود ضرورت مند اور مستحقین افراد کیلئے جاری اپنے مختلف پروجیکٹس کو مسلسل جاری رکھ سکے۔ انسانیت کی بلا امتیاز خدمت ہی الخدمت فاونڈیشن کا طرہ امتیاز ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے