تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 21 جولائی کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 21 جولائی کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 21 جولائی کو ہوگی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بدھ کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا۔ محکمہ موسمیات نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ دوربین لگائی جسے چاند دیکھنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے