کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین صلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی مفاد کے بغیر کورونا وبا کے دوران عوامی خدمت کو مقدم رکھا لیکن حکومت نے پھر بھی ادویہ پر ایڈوانسں ٹیکسں لاگو کر دیا۔ ایڈوانس ٹیکس کا جو طریقہ کار حکومت نے ہم پر لاگو کیا ہے وہ ایک بہت مشکل عمل ہے جو ناقابل عمل ہے۔ ہمارا کام ادویات سپلائی کرنا ہے اس کے لئے پہلے ہی ہمارے پاس ایک برا اسٹاف رکھنا پڑتا ہے۔ جب کے ایڈوانس ٹیکس جمع کرنے کے لئے کافی اسٹاف کی ضرورت ہوگی اور اس کے اخراجات ایڈوانس ٹیکس سے زیادہ ہیں اس لئے یہ عمل نا ممکن ہے۔ لہذا ہم ایڈوانس ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں اور ملک بھر میں حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف 15 جولائی کو ملک بھر میں فارما برادری ہرتال کریگی کیونکہ فارما سے وابستہ تمام تاجر 236 جی اور 236 ایچ ایڈوانسں ٹیکسں کو مسترد کرتے ہیں، اجلاس میں پی سی ڈی اے کے چئیرمین صلاح الدین شیخ، سید سراج الدین، فارما برادری کے مرکزی رہنما زاہد بختاوری، غلام ہاشم نورانی کراچی، مرزا اعظم میرپورخاص، زاہد علی سانگھر، عبدالعزیز میمن عمر کوٹ، حاجی غفار سکھر، مبین خان پشاور، امجد بٹ گجرات، اسلم پرویز کے پی کے، عمران انور فیصل آباد، ارشد اعوان راولپنڈی، روح اللہ کوئٹہ، سلمان خان ملتان، ارشد سرگودھا، شہزاد لاہور اور دیگر شریک تھے۔