تازہ ترین
Home / اہم خبریں / متوقع بارشوں کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں، بارش سے قبل آگاہی کے لئے خصوصی پیغامات جاری کیے جائیں۔ ایس ایم منیر، سلیم الزماں

متوقع بارشوں کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں، بارش سے قبل آگاہی کے لئے خصوصی پیغامات جاری کیے جائیں۔ ایس ایم منیر، سلیم الزماں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہونے والی شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک نے کاٹی کی درخواست پر صنعتی علاقے کے گرڈ اسٹیشنز کو ایلیویٹ کرکے قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا جس سے بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثات کے خطرات بہت حد تک کم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگاہی مہم اور خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں۔ ایس ایم منیر نے کراچی کی عوام خاص طور پر ملازمین اور مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں میں احتیاط سے کام لیں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور گھروں میں کنڈا لگانے سے اجتناب برتیں۔ سلیم الزماں نے کورنگی صنعتی علاقوں کے فیکٹری عملے سے درخواست کی ہے کہ وہ بارشوں سے پہلے حفاظتی اقدامات اٹھائیں اور ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ صدر کاٹی نے تجویز دی کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے بارش سے قبل آگاہی کے لئے خصوصی پیغامات جاری کیے جائیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور عوام الناس کی املاک کو نقصان سے محفوظ بنایا جاسکے۔ سلیم الزماں نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ شہر کی شاہراہیں، نالوں کی صفائی اور مین ہولز کی مرمت مکمل کریں تاکہ گزشتہ سال کی طرح بارش شہریوں کیلئے زحمت نہیں رحمت بنے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے