چمن (رپورٹ: شہریار اسلم) ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے ہنگامی پریس کانفرنس ہوۓ بتایا کہ رحمان کہول روڈ پر لیویز کی اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو اغواء کار گرفتار، اسلحہ اور تاوان کے لئے طلب کی جانے والی ایک لاکھ روپے کی رقم برآمد- اغواء کاروں کی فائرنگ سے لیویز پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی- گرفتار اغواء کار مختلف لوگوں کو اغواء کی دھمکی دے کر بتھہ بھی وصول کرتے رہے- نوجوان اولیاء کو اس سے قبل بھی اغواء کیا گیا تھا- 80 ہزار روپے تاوان لیا گیا تھا یہ کاروائی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری اپریشن کا تسلسل ہے ایک ماہ کے دوران چوری ڈکیتی اغواء برائے تاوان کے 22 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں-
![]()