Home / اہم خبریں / بہادرآباد میں شہری نے ڈکیت کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا- ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار مقدمہ درج- ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاٸینگے- ایس ایچ او بہادر آباد

بہادرآباد میں شہری نے ڈکیت کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا- ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار مقدمہ درج- ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاٸینگے- ایس ایچ او بہادر آباد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) بہادر آباد تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش ناکام شہری نے اپنے لاٸسنس یافتہ اسلحہ سے ڈکیت کو زخمی کر ڈالا ملزم کا سہولت کار موقع پاکر فرار مزید تفتیش جاری ہے- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بہادر آباد چوہدری شاہد کی پولیس پارٹی کی بروقت کارروائی شہری سے لوٹ مار میں ملوث عناصر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا شہری عاقب سوریہ ولد محمد انورنے 5 بجے کے وقت اپنی بھابی کو مریم مسجد کے سامنے چھوڑا ملزمان نے موقع پاکر شہری کی بھابھی سے لوٹ مار کی کوشش کی جس پرعاقب سوریہ ولد محمد انور نے اپنی اسلحہ لائسنس یافتہ پسٹل سے ملزم کو زخمی کر ڈالا گولیوں کی آواز سنتے ہی بہادر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم کو زخمی حالت میں بذریعہ چھیپا ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا جسکی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں- گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- نمائندہ نوپ نیوز نے رابطے کے دوران ایس ایچ او بہادر آباد سے موقف لیا جس میں ایس ایچ او چوہدری شاہد نے بتایا کہ اسٹریٹ کراٸم کے خلاف مکمل کریک ڈاٶن جاری ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاٸینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے