Home / اسلام آباد / موٹروے پولیس نے پشاور سے چوری شدہ گاڑی ایم-1 ٹول پلازہ اسلام آباد پر پکڑ لی، دو ملزمان گرفتار

موٹروے پولیس نے پشاور سے چوری شدہ گاڑی ایم-1 ٹول پلازہ اسلام آباد پر پکڑ لی، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) پشاور کے علاقے نمک منڈی سے ایک سوزوکی پک اپ نمبر بی ڈی-7477 چوری ہوگئی تھی جس کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس الرٹ ہوگئیں مذکورہ گاڑی ایم 1 ٹول پلازہ (اسلام آباد) پر دکھتے ہی اسے رکوا کر گاڑی میں موجود دو ملزمان محمد یاسین سکنہ پشاور اور محمد افضل سکنہ پاراچنار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان چوری شدہ گاڑی پشاور سے راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں گاڑی اور ملزمان مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے