Home/اہم خبریں/سندھ میں تمام متعلقہ چئیرمینز اور کنٹرولر امتحانات کو بروقت امتحانی پرچے مراکز پر پہنچانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
سندھ میں تمام متعلقہ چئیرمینز اور کنٹرولر امتحانات کو بروقت امتحانی پرچے مراکز پر پہنچانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز کچھ امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ گو کہ میٹرک اور انٹر بورڈ میری وزارت میں نہیں آتی تاہم اس سلسلے میں معاملات کو دیکھ رہا ہوں۔ محکمہ تعلیم کی وزارت میں اسکولز اور کالجز آتے ہیں بورڈز اور جامعات نہیں آتے۔ شکایات پر متعلقہ بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات سے معلومات لی گئی ہیں۔ کل ہونے والے پرچے کے حوالے سے تمام متعلقہ چئیرمینز اور کنٹرولر امتحانات کو بروقت امتحانی پرچے مراکز پر پہنچانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔