کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی علالت پر جے یو آئی کے ہمدردوں اور کارکنان نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ سیٹ کردیا، ٹوئٹر پر ہزاروں ٹوئٹس میں مولانا فضل الرحمان کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں شامل ہیں، اتوار کی شام 8 سے شروع ہونے والا ٹرینڈ گھنٹہ بھر میں 10 ہزار سے زائد ٹوئٹس کیساتھ ٹاپ ون پر پہنچ گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے مداح ٹرینڈ میں دعائیہ کلمات تقاریر کے کلپس اور مختلف جلسہ عام کی تصاویر شیئر کرتے رہے واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تین روز قبل ناساز ہوئی تھی اور وہ اب تیزی سے رو بصحت ہو رہے ہیں۔