تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع دادو کے الیکشن 4 جولائی کو ہونگے، الیکشن میں مہران ڈاکٹرز پینل اور ڈاکٹر دوست پینل کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع دادو کے الیکشن 4 جولائی کو ہونگے، الیکشن میں مہران ڈاکٹرز پینل اور ڈاکٹر دوست پینل کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع دادو کے الیکشن 4 جولائی کو ہونگے، الیکشن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منعقد کیے جائیں گے، الیکشن میں مہران ڈاکٹرز پینل اور ڈاکٹر دوست پینل کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں، دونوں پینل کے امیدواروں کی جانب سے کامیابی کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مہران ڈاکٹرز پینل کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر فہیم الدین سومرو، جنرل سیکریٹری کے امیدوار ڈاکٹر عتیق الرحمن جانوری اور ڈاکٹر دوست پینل کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر امجد مستوئی اور جنرل سیکریٹری امیدوار ڈاکٹر امام الدین کھوسو کے امیدواروں نے الیکشن مہم کا سلسلہ تیز کر دیا، دادو ضلع کی چاروں تحصیل کے ڈاکٹرز کو ووٹ دے کر کامیاب کرانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں، اس پر متعلقہ مہران ڈاکٹرز پینل کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر فہیم الدین سومرو نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کی ہے ہم پرامید ہیں دادو ضلع کی چار ہی تحصیل کے ڈاکٹرز اپنا قمیتی ووٹ دے کر ہماری کامیابی کو یقینی بنائیںگے، انہوں نے کہا کہ دادو ضلع کے ڈاکٹرز نے پرانوں کو ہمیشہ آزمایا ہے اب نئے دوستوں کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر مہران ڈاکٹرز یونین کے عہدیداروں کو کامیاب کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے