کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمیعت علماء اسلام یوتھ ونگ کے صدر محمد صابر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھتہ خوروں نے کردار کشی کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے آئی جی سندھ سوشل میڈیا پر کردار کشی اور ہرزہ سرائی کرنے والوں کا نوٹس لیں اور ان بتھہ خوروں کو گرفتار کرکے قانون کے کھٹہرے میں لایا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بھتہ خوروں نے شریف النفس شہریوں کو بھتہ نادینے پر سوشل میڈیا پر کردار کشی اور ہرزہ سرائی کو اپنا ہتھیار بنا لیا، جمعیت علماء اسلام یوتھ ونگ کے صدر محمد صابر کا مزید کہنا تھا کہ میرے ملازموں سے غضنفر نامی شخص نے بھتہ طلب کیا بھتہ نا دینے پر میرے خلاف جھوٹی اور منگھڑت خبر چلا دی جس سے میری سیاسی اور کاروباری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں بھتہ خوروں کا راج قائم نہیں ہونے دینگے، اور قانون اور آئین کی مدد سے ایسے عناصر کا گھیراؤ کیا جائیگا، بھتہ خور ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے ہم ان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھینگے، ہماری قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے عنقریب لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائیگا۔ اس موقع نائب صدر ملک نعیم خلجی، جنرل سیکٹری ملک یونس، عبدالستار بلوچ، ملک طارق، آصف ٹھیکیدار، جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی، سیکٹری اطلاعات، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، مولانا اقبال اللہ، مولانا ولی ہزاروی، قاری لیاقت رحمانی، غلام دستگیر گجر، غلام صمدانی گجر، قاری عبدالوہاب انقلابی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد، مفتی ظل الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے اس بھتہ خوری کی ذمہ دار انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کو دیتے ہوئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت کی اس بے حسی پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔