میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ بار کے وکلاء کی جانب سے ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کے گھر پر حملہ اور آگ والے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے میہڑ بار کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین بلہڑو، جنرل سیکریٹری امیتاز پنہور، ایڈووکیٹ منور جتوئی، عبدالخالق بگہیو، ایڈووکیٹ سعید پہنور، ایڈووکیٹ فیاض شیخ و دیگر کی قیادت میں کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ کے گاؤں پوراچو میں ملزمان عوامی تحریک کے رہنما ہائی کورٹ بار کے عہدیدار ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کے گھر پر حملہ کر کے ٹریکٹر کو آگ لگا دی افسوس کہ میہڑ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ ملزمان مسلسل دهمکا رہے ہیں پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی جانچ کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔