تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی پی او صوابی کا ایک اور احسن اقدام، عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں لائسنس کارڈ پرنٹنگ مشین کی تنصیب

ڈی پی او صوابی کا ایک اور احسن اقدام، عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں لائسنس کارڈ پرنٹنگ مشین کی تنصیب

صوابی (رپورٹ: اصغر شاہ) عوام کی سہولت اور بروقت ڈرائیونگ لائسنس کارڈ فراہم کرنے کے لئے ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی دلچسپی پر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نورالامین خان اور نو تعینات لائسنس برانچ انچارج سید ابراہیم شاہ کی کاوشیں رنگ لاتے ہوئے آج لائسنس برانچ دفتر میں لائسنس کارڈ پرنٹنگ مشین کی تنصیب کی گئی۔ اس سے پہلے ضلع بھر کے لائسنس کارڈ پشاور اور مردان میں پرنٹ ہوتے تھے جس کے لیے کافی انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اب ضلع صوابی میں پرنٹنگ مشین کی تنصیب سے روزمرہ کے حساب سے سینکڑوں کارڈز چھاپے جائیں گے اور عوام کو کارڈ کے حصول کے لئے زیادہ انتظار کرنا نہیں پڑے گا۔ عوام الناس کو کسی بھی شکایت کرنے کا موقع نہیں دیں گےاور کسی بھی شکایت اور مسائل کے سلسلے میں دفتر ڈی پی او صوابی کے دروازے کھلے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے