Home/اہم خبریں/مریم نواز شریف کا استقبال نئی تاریخ رقم کرے گا، 29 جولائی کراچی کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کا شو آف پاور ہوگا۔ یاسر عدیل شیخ صدر ایم ایس ایف ن سندھ
مریم نواز شریف کا استقبال نئی تاریخ رقم کرے گا، 29 جولائی کراچی کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کا شو آف پاور ہوگا۔ یاسر عدیل شیخ صدر ایم ایس ایف ن سندھ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ، جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی نے ایم ایس ایف (ن) کے مرکزی صدر رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جلسے کی کامیابی کے لئے خصوصی ہدایات کی روشنی میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو 29 جولائی کو پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں بھرپور شرکت کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس ایف(ن) سندھ کے نوجوان محترمہ مریم نواز شریف کے تاریخ ساز استقبال کی تیاری ابھی سے شروع کر دیں، میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے حکمرانوں کو بتا دیں کہ کراچی سمیت سندھ اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کراچی ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے، ماضی میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کلاشنکوف اور سرکاری اداروں کے گٹھ جوڑ سے چرایا گیا لیکن آئندہ الیکشن میں کسی کو نہ کلاشنکوف چلانے کی اجازت دیں گے اور نا ہی سرکاری اداروں کی مداخلت برداشت کی جائے گی، سندھ میں آئندہ صوبائی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ہمارے اتحادیوں کی ہوگی، ایم ایس ایف (ن) سندھ کے تمام کارکن محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ کراچی کے لئے عوام سے رابطے تیز کردیں اور محترمہ مریم نواز شریف کے سندھ کے دورے کے حتمی پروگرام کے بعد ان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں بھی شروع کردیں، محترمہ مریم نواز شریف کا استقبال نئی تاریخ رقم کرے گا، 29 جولائی کراچی کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کا شو آف پاور ہوگا، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے نوجوان کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کا کامیاب بنانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے، سندھ کے نوجوان میاں محمد نواز شریف کے نظریئے کے ساتھ کھڑے ہیں، یاسر عدیل شیخ نے ایم ایس ایف (ن) سندھ کے کارکنوں کو مرکزی صدر رانا محمد ارشد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مرکزی صدر رانا محمد ارشد نے آج سے ہی محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ سندھ اور کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کراچی کی تاریخ کا سب سے کامیاب سیاسی اجتماع بنانے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں، سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں کی سیاست بہت جلد دریائے سندھ میں ڈوبتی نظر آئے گی اور سندھ کو امن کا تحفہ دینے والے میاں محمد نواز شریف کے منتخب نمائندے سندھ کے عوام کی خدمت کا نیا سفر شروع کریں گے۔