تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یو بی جی نے وزیر اعظم سے ایف پی سی سی آئی کو بچانے کی اپیل کردی

یو بی جی نے وزیر اعظم سے ایف پی سی سی آئی کو بچانے کی اپیل کردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایف پی سی سی آئی 2021 کی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق رہنماؤں، ٹریڈ باڈیز کے نمائندوں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے ممبران نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ قبضہ گروپ کے ہاتھوں ایف پی سی سی آئی میں ہونے والے معاملات اور غیر قانونی حرکتوں کا نوٹس لیں۔ ڈی جی ٹی او اور ان کے دفتر سے ملی بھگت کرتے ہوئے گذشتہ 6 ماہ سے ایپکس باڈی کے صدر دفتر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ٹی او کے دفتر نے گزشتہ چھ ماہ سے جان بوجھ کر کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے جو اس کی ملی بھگت کی عکاسی کرتے ہیں جس سے تاجر برادری اور تجارتی اداروں میں سخت مایوسی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ ڈی جی ٹی او آفس کا تعصبانہ برتاؤ اور طرز عمل حکومت کی پالیسیوں اور بیانیہ کے منافی ہے اور پاکستان بھر میں تجارتی اداروں کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف پی سی سی میں غیر قانونی مروجہ گروپ کی معزز سندھ ہائیکورٹ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ڈی جی ٹی او کے ذریعہ ایف پی سی سی کے انتخابی معاملے کو حل کرنے اور قانونی حیثیت سے امیدوار خالد تواب کو انتخابات 2021 میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود صدارت سونپنے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اپیل میں ممبروں نے درخواست کی ہے کہ تاجروں کی اپیکس باڈی کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے