نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) نوشہرو فیروز میں شادی کی تقریب میں نوجوان کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے میں دھت نوجوان نے تقریب کے دوران فائرنگ کی۔ فائرنگ سے روکنے پر نوجوان علی رضا عمرانی نے پسٹل اپنے ہاتھ پر رکھ کر فائر کردیا۔ زخمی نوجوان کو نواب شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا موقف سامنے نہیں آیا نہ ہی کوئی کیس داخل ہوسکا۔