لاہور (بیورو رپورٹ) معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد لاہور میں اپنے گھر میں گرکر زخمی ہوگئیں۔ زخمی ہونے پر حمیرا ارشد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں گھر بھجوا دیا گیا۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، چوٹ لگنے کے باعث ہاتھ میں تکلیف ہے۔
![]()