Home/اہم خبریں/وزیر تعلیم اور وزیر بلدیات کی نالائقی سے مستقبل کے معماروں کا مستقبل مشکل میں آگیا، سرکاری اسکولوں کے اطراف گندگی کے ڈھیر قابلِ مذمت ہیں۔ راجہ اظہر
وزیر تعلیم اور وزیر بلدیات کی نالائقی سے مستقبل کے معماروں کا مستقبل مشکل میں آگیا، سرکاری اسکولوں کے اطراف گندگی کے ڈھیر قابلِ مذمت ہیں۔ راجہ اظہر
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اپنے حلقے پی ایس 97 کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں واقع سرکاری اسکول کے اطراف گندگی اور غلاظت کے لگے ڈھیر کا جائزہ لینے پہنچے رہنماء تحریک انصاف نے اسکول کا دورہ عوامی شکایت پر کیا راجہ اظہر نے اسکول کے اطراف رہائشیوں سے ملاقات کی اور ناقص صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اسکول کے اطراف کچرے کے انبار اور سیوریج کا گندا پانی طلباء کے تدریسی عمل کو شدید متاثر کر رہا ہے وزیر تعلیم اور وزیر بلدیات کی نالائقی سے مستقبل کے معماروں کا مستقبل مشکل میں آگیا ہے اس اسکول کی گلی میں لاکھوں روپے کی سیوریج کی لائن ڈالی گئی سیوریج کی لائن کیلئے ناقص میٹیریل کا استعمال کیا گیا سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہمارے بچے اسکول آنے سے قاصر ہیں کورونا وباء کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوچکا ہے پورے صوبے کے متعدد سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے سندھ حکومت سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں اس گندگی سے نجات دلائیں سندھ حکومت اپنی منفی سیاست کا حصہ معصوم بچوں کو نہ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ اسکول اور کھیل کے میدان کے درمیان گندگی علاقہ مکین کو کسی وباء میں مبتلاء کرسکتا ہے سندھ حکومت کے وزیروں کو عوام کی زندگیوں کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے تعلیمی اداروں کی ابتر حالت قابل شرم ہے میں سندھ حکومت کے نمائندوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر کب تک صوبے کے عوام کا استحصال کرتے رہیں گے سندھ کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر کرنے کے بجائے تعلیم صحت پر خرچ کریں کے پی کے میں تعلیمی سہولیات اپنی مثال آپ ہیں سندھ میں آئے روز اساتذہ احتجاج پر ہوتے ہیں سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں اپنی توجہ مرکوز کرے۔