تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کو بلاامتیاز تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔ متحدہ علماء محاذ

پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کو بلاامتیاز تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔ متحدہ علماء محاذ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 33 جید علماء مشائخ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کو بلاامتیاز تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔ ایسے فحش گو ممبران غنڈے تو ہوسکتے ہیں لیکن کسی طور بھی ممبر پارلیمنٹ بننے کے مستحق نہیں۔ ایسے نااہل ممبران ملک و قوم کی کیا خدمت کریں گے جن کا اپنا کردار و اخلاق غلیظ و ابتر ہے۔ علماء نے لاہور کے چیف جسٹس قاسم خان کے اس تاریخی جرأت مندانہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے مزارات پر پارکنگ، جوتوں اور بیت الخلا کے پیسے لینا غیر قانونی قرار دیا ہے۔ علماء نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان کے عورت مارچ کے خلاف ایکشن کو دینی اقدار کا عکاس اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکاء کے خلاف فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے اوران کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ علماء نے کہا کہ اسلام آباد عورت مارچ سے پاکستان کا نہ صرف اسلامی تشخص پامال ہوا بلکہ پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، آزادی کے نام پر اسلامی تعلیمات، شرم و حیاء سے آزادی و بیزاری کا منظر پیش کیا گیا۔ مشترکہ بیان جاری کرنے والوں میں خطیب پاکستان مولانا تنویر الحق تھانوی، مولانا محمد امین انصاری، علامہ مرزا یوسف حسین، پروفیسر حافظ محمد سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ عبدالخالق فریدی، شیخ الحدیث مولانا عطاء الرحمن مدنی، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مفتی محمد بخاری، مفتی وجیہہ الدین، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ علی کرار نقوی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مفتی شبیر احمد، مفتی منیب الرحمن حیدر آبادی، مفتی اکبر شاہ ہاشمی و دیگر شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے