تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر، امیدواروں کی باہمی رضا مندی کے بعد پولنگ کا وقت تبدیل کر دیا گیا

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر، امیدواروں کی باہمی رضا مندی کے بعد پولنگ کا وقت تبدیل کر دیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر، امیدواروں کی باہمی رضا مندی کے بعد پولنگ کا وقت تبدیل کر دیا گیا، انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ثقافت اور الیکشن آفیسرعبدالعلیم لاشاری کی زیر صدارت فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ روم میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بروقت انتخابات کے انعقاد اور شفافیت برقرار رکھے جانے کے اقدامات کو سراہا گیا۔ الیکشن آفیسر عبدالعلیم لاشاری نے تمام امیدواروں کی جانب سے متفقہ درخواست کو منظور کرتے ہوئے پولنگ کا وقت تبدیل کر دیا۔ اب پولنگ 18جون جمعہ کے روز صبح 9 بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگی۔ حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے آنے والے ووٹرز کو اپنا قومی شناختی کارڈ اور ممبرشپ کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔ الیکشن آفیسر عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ بوگس ووٹ کی روک تھام کے لیے پولنگ ایجنٹس کے ساتھ ساتھ اہم اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔ ممبران کی شناخت کے بعد شام 4 بجے انٹری گیٹ بند کر دیا جائے گا۔اور پولنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رکھی جائے گی۔ الیکشن آفیسر عبدالعلیم لاشاری نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ ضابطہ اخلاق اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے