تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آنے والے دنوں میں ‏عوام کو دشمن بجٹ یا عوام دوست بجٹ کا اندازہ اچھی طرح ہو جائے گا۔ محمد بلال آرائیں سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرو فیروز

آنے والے دنوں میں ‏عوام کو دشمن بجٹ یا عوام دوست بجٹ کا اندازہ اچھی طرح ہو جائے گا۔ محمد بلال آرائیں سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرو فیروز کے سینئر رہنما محمد بلال آرائیں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ٹیکس فری بجٹ کا دعویٰ بجٹ منظور ہونے سے پہلے ہی ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں ‏عوام کو دشمن بجٹ یا عوام دوست بجٹ کا اندازہ اچھی طرح ہو جائے گا کیونکہ تنخواہ دار طبقے کو مزید قربانی کا بکرا بنایا جائیگا حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے کھوکھلے دعوے کرتی رہی اب خاموشی سے 10 ارب کے ٹیکسز لگانے جارہی ہے وہ بھی میڈیکل الاؤنس، پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر سیونگز پر مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس لگا کر امیروں کو سٹاک مارکیٹ میں ریلیف ہے تبدیلی جس کا ڈھول بجایا جارہا ہے ‏اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا شوکت ترین نے اعتراف کرکے بتا دیا کہ میاں نواز شریف کی سمت درست تھی، اسحاق ڈار صیح سمت میں ملک کی اکانومی کو لے جارہے ہیں، عمران خان کے ذاتی عناد اور اسحاق ڈار سے بدلہ لینے کی خاطر ملک کو پٹری سے اتار دیا جس سے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، محمد بلال آرائیں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے بھیجے گئے ہوئے ڈالرز پر چل رہی ہے جس پر انحصار ایک دیوار پر عمارت کھڑی کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو پاکستان کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے جس میں 20 سال کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر مل کر پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچیں اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے مل کر کام کا آغاز کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے