Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان اور معاشی ٹیم کو تاریخی غریب نواز بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ

وزیراعظم عمران خان اور معاشی ٹیم کو تاریخی غریب نواز بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور معاشی ٹیم کو تاریخی غریب نواز بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں حکومت نے زراعت کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھا اور ہمیں امید ہے زراعت میں شرح نمو ڈیڑھ گنا زیادہ ہوگی ساتھ ساتھ میں ایک بزنس کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں وزیر اعظم کا ٹیکس فری بجٹ غریب آدمی کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے چھوٹی گاڑیوں پر 17 سے 12 فیصد ٹیکس کرنے سے مڈل کلاس اپنی گاڑی رکھنے کا خواب پورا کرسکے گا سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 65 فیصد اضافہ سندھ باسیوں کیلئے خوشی کی نوید ہے ترقیاتی بجٹ میں وزیراعظم نے کراچی کو خصوصی ترجیح دی بجٹ 2021-22 کو پاکستان کا ہر طبقہ سراہا رہا ہے بلڈرز، صنعتکار، تاجر اور وہ جنہیں بجٹ کی سمجھ ہے تمام نمائندے حکومتی پالیسیوں کو درست قرار دے رہے ہیں حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان تیزی سے ترقی کریگا موجودہ معاشی صورتحال میں اس سے بہتر بجٹ تصور کرنا عوام کیلئے ناممکن تھا، سمیر میر شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ بجٹ میں افراط زر کو 17 ہزار سے 20 ہزار پر لانا ایک احسن قدم ہے، سمیر میر شیخ نے کہا کہ آئی ٹی، ٹیکسٹائل انڈسٹری انشاء اللہ اگلے سال اس سال سے زیادہ گروتھ کرکے دکھائیں گے 5 لاکھ کے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے لوگ بآسانی اپنا کاروبار کرسکیں گے صحت انصاف کارڑ کے پی کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان بھر میں اب عوام کو فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عمران خان نے مخالفیں کی زبانوں کو تالا لگا دیا ہے حکومتی مخالفین بوکلاہٹ میں میں نہ مانو کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں عمران خان نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ عوام دوست بجٹ پیش کیا جس میں غریب کو سب سے زیادہ ریلیف ملا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے