تازہ ترین
Home / اسلام آباد / حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل خالد محمود، ائیر وائس مارشل اسد عامر پیرزادہ، ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور ائیر وائس مارشل محمد عرفان شامل ہیں۔ ائیر وائس مارشل خالد محمود نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر نیٹ ورکس بیسز اور کمانڈنٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ اصغر خان اکیڈمی کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجنئیرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ائیرکرافٹ انجنئیرنگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل محمد عرفان نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر جے ایف-17 تھنڈر پروجیکٹ کے طور پر فرائض سر انجام دئیے۔ انہوں نے کامرہ میں ایویانکس پروڈکشن  فیکٹری کے ڈپٹی منیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے