تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ہرا دیا، 24 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر رائیلی روسو پلیئر آف دی میچ قرار

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ہرا دیا، 24 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر رائیلی روسو پلیئر آف دی میچ قرار

ابوظہبی (سپورٹس رپورٹر) ابوظہبی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ 177 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی، ملتان سلطانز کے رائیلی روسو کو 24 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، بابر اعظم کی جانب سے ناقابل شکست 85 رنز کی بھرپور مزاحمت بھی کراچی کنگز کو میچ میں فتح نہ دلاسکی، 63 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، کراچی کنگز کے بلے بازوں نے مجموعی طور پر سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے مگر وہ صرف 10 رنز ہی بناسکے، چیڈوک والٹن نے 35 اور قاسم اکرم نے 10 رنز بنائے، نجیب اللہ زاردان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر عمران خان نے 28 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، عمران طاہر نے  دو وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ رائیلی روسو 24 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کے تھیسارا پریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقاص مقصود اور کپتان عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے