تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھو دیش کے نعرے ملکی سلامتی پر سوالیہ نشان ہے۔ شاہد فراز وائس چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

سندھو دیش کے نعرے ملکی سلامتی پر سوالیہ نشان ہے۔ شاہد فراز وائس چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر اندرونِ سندھ سے آئے مہاجر اکابرین کے وفد سے ملاقات کی جس میں شاہد فراز نے کہا کہ گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن پر منظم سازش کے تحت کی جانے والی لشکر کشی، پاکستان نہ کھپے اور سندھو دیش کے نعرے کوئی پہلی دفعہ نہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں ملک مخالف نعرے لگائے جاچکے ہیں جس پر اداروں کی خاموشی دو باتوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں یا تو ہمارے ادارے ان ملک دشمن عناصر کے آگے بے بس ہیں یا تو انکی مرضی اور ایما پر تمام کچھ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہرا نظام انصاف لوگوں میں مایوسی اور دوریوں کو پروان چڑھانے کا باعث بن رہا ہے، ایک جانب کسی شخص نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا تو اس ایک شخص کے غلط اقدام کی وجہ سے تمام مہاجر قوم کے گلے میں غداری کا طوق ڈال دیا گیا جبکہ دوسری جانب احاطہ کورٹ میں سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں پاکستان نہ کھپے اور سندھو دیش کے نعروں کی گونج ملکی سلامتی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف سرگرمیوں، عوامی املاک کو خاکستر اور سندھو دیش کے نعرے لگانے والوں کی عدالت پیشی کے موقع پر پرتپاک استقبال، بریانی سے خاطر تواعضے اور شاباشی دینے کا مقصد ان ملک دشمن اقدام کو سپورٹ کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ، آرمی چیف، ڈی جی رینجر سندھ سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کے خلاف ہرزہ سرائی اور ملک دشمن نعروں میں ملوث افراد پر غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے جبکہ پس پردہ بیٹھے ماسٹر مائنڈ عناصر کو بے نقاب کرکے غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے