Home/اہم خبریں/پیپلز پارٹٰی نے تیرہ سالوں میں روشنیوں کے شہر کراچی کو تباہ کردیا، عالمی جریدے کے مطابق کراچی دنیا کے دس بدترین شہروں میں شامل ہے۔ حلیم عادل شیخ
پیپلز پارٹٰی نے تیرہ سالوں میں روشنیوں کے شہر کراچی کو تباہ کردیا، عالمی جریدے کے مطابق کراچی دنیا کے دس بدترین شہروں میں شامل ہے۔ حلیم عادل شیخ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ کی شہر کراچی کے حوالے سے رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے پول کھول دیئے گئے ہیں عالمی جریدے نے کراچی کو دنیا کے دس بدترین شہروں میں شمار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے بیرون ملک جانے سے قبل یہ رپورٹ ضرور پڑھی ہوگی، یہ سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے، ڈی ایم سی، کے ایم سی واٹر بورڈ کو تباہ کرنے والے بھی ذمہ دار ہیں، لیکن اصل ذمہ دار اس شہر کو جوں کی طرح 14 سال سے لگی پی پی ہے، وزیر پہ وزیر تبدیل کیے گئے کہ کون زیادہ بہتر کراچی کو تباہ کرسکتا ہے، کراچی کو تباہ کرکے گٹرستان اور کچرہ کنڈی بنا دیا گیا، ایک بس 14 سال میں کراچی کو نہیں دی گئی، کراچی کے اسکول اسپتال تباہ کر دیے گئے، وزیراعلیٰ صاحب اب کچھ اس شہر پر رحم کھالیں، بیرون ملک بیٹھ کر استعفیٰ دے دیں، بہت کھالیا بہت کمالیا اس شہر کو برباد کرکے، کراچی دشمنی پاکستان دشمنی ہے سندھ دشمنی ہے، جو شہر 70 فیصد ریونیو وفاق اور 90 فیصد صوبہ چلاتا ہو اسے تباہ کر دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں انہیں استعفیٰ دینا چاہیے، کراچی دشمنی پر سندھ حکومت کو کراچی والے معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ ںے مزید کہا کہ سندھ میں پولیس سرپرستی میں منشیات فروشی کا کاروبار چل رہا ہے پولیس کروڑوں روپے بھتہ وصولی کرتی ہے جس علاقے میں زیادہ منشیات فروشی ہوتی وہاں کے تھانوں کی زیادہ بولیاں لگائی جاتی ہیں سندھ میں منشیات فروشی کے کاروبار کے خلاف ہم احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں 13 جون بروز اتوار کو حیدر چوک سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے جائے گی ریلی میں شرکت کروں گا عوام کو کہتا منشیات فروشی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔