Home/اہم خبریں/سیکورٹی فورسز کے دیگر اداروں کو بھی میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ معروف آرتھو پیڈک سرجن و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ
سیکورٹی فورسز کے دیگر اداروں کو بھی میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ معروف آرتھو پیڈک سرجن و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف آرتھو پیڈک سرجن، ڈائریکٹر اے او ہاسپٹل اینڈ کلینک اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت بہترین حکمت عملی کے ساتھ اپنے ملک کے لوگوں کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں خاص طور پر ملک کے تمام شہریوں کو بلا معاوضہ ویکسینیشن لگانا بلا شبہ تاریخی اقدام ہے۔ وہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس کا انعقاد ڈی آئی سیکورٹی اینڈ ایمرجینسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ مجھے آج یہاں مریضوں کا چیک اپ کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ سیکورٹی فورسز کے دیگر اداروں کو بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنا چاہیے۔ ڈی آئی جی مقصود احمد نے بتایا کہ کیمپ میں سیکوریٹی اہلکاروں کے علاوہ افسران کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کرایا جس کے لئے میں ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کا مشکور ہوں جو ہمہ وقت ہمارے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمد نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔