تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز میں باپ بیٹے پر مخالفین کا حملہ، فائرنگ، ایک نوجوان جاںبحق، باپ زخمی ہوگیا، ملزمان فرار

نوشہرو فیروز میں باپ بیٹے پر مخالفین کا حملہ، فائرنگ، ایک نوجوان جاںبحق، باپ زخمی ہوگیا، ملزمان فرار

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) مٹھیانی کے قریب ہوٹل پر بیٹھے باپ بیٹے پر مخالفین کا حملہ، فائرنگ، ایک نوجوان جاںبحق، باپ زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق مٹھیانی پولیس کے مطابق مٹھیانی تھانہ کی حدود میں باندھی اسٹاپ پر باپ بیٹا ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ ان کے اپنی ہی برادری کے افراد نے فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکے ڈنڈا لگنے کے نتیجے میں باپ زخمی ہوگیا، واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کی اطلاع پر مٹھیانی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر مٹھیانی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق وقوعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے