تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں مسافر گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق 3 بچوں سمیت ایک شخص زخمی

مانسہرہ میں مسافر گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق 3 بچوں سمیت ایک شخص زخمی

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ میں لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب مسافر گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب ایک مسافر گاڑی دریائے سرن ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی بچوں کو پھلڑہ اور میتوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور وزیر محمد، اعجاز، پرویز، فریدہ بی بی اور نگینہ بی بی شامل ہیں، تاہم ایک بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے