Home / اہم خبریں / بہت جلد نیا ناظم آباد ایک اسپوٹس سٹی کے حوالے سے پہچانا جائے گا۔ کھیلوں کی سرگرمیوں پر مزید کام کریں گے۔ صمد حبیب

بہت جلد نیا ناظم آباد ایک اسپوٹس سٹی کے حوالے سے پہچانا جائے گا۔ کھیلوں کی سرگرمیوں پر مزید کام کریں گے۔ صمد حبیب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا نے نیا ناظم آباد جیم خانہ کے صدر سید محمد طلحہ کے ہمراہ بگی میں دورہ کیا اور کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ پر کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ جاپانی سفارتکار نے باسکٹ بال بھی کھیلی۔ جاپانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جاپان ایک بار پھر کھیلوں کے عالمی میلے اولمپک کی میزبانی کے لئے پرعزم ہے۔ جاپانی قونصل جنرل صمد حبیب کا کہنا تھا کہ بہت جلد نیا ناظم آباد ایک اسپوٹس سٹی کے حوالے سے پہچانا جائے گا۔ کھیلوں کی سرگرمیوں پر مزید کام کریں گے۔ پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماہور شہزاد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ اولمپک مقابلوں میں بہتر کارکردگی پیش کروں۔ اس سے پہلے قونصل جنرل کا نیا ہل پارک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سینکڑوں غبارے اور کبوتر بھی فضا میں چھوڑے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے