اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی، مہنگائی کے خلاف وزیر اعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ 17 مئی کو بھی وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔