تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فیس بک نے صارفین کو آخری وارننگ دے دی

فیس بک نے صارفین کو آخری وارننگ دے دی

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کو آخری وارننگ دے دی۔ فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ایک تنبیہ پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔ فیس بک نے تمام صارفین کو مطلع کیا کہ اگر وہ اپنی ٹائم لائن پر جعلی خبریں شیئر کریں گے تو پھر کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ ’اب تسلسل کے ساتھ جعلی خبریں یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیس بک نے جعلی خبر یا غیر مصدقہ مواد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’کورونا ویکسین، کوویڈ 19، یا دیگر کسی بھی موضوع سے متعلق خبر کو شیئر کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی‘۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’جدید سسٹم کی مدد سے تمام اکاؤنٹس پر نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کی شیئرنگ بند یا اکاؤنٹ بلاکر کردیا جائے گا‘۔ فیس بک نے مزید لکھا کہ ’غیر تصدیق شدہ خبریں شیئر کرنے والے صارف کی پوسٹ کو نیوز فیڈ پر سب سے آخر میں کردیا جائے گا تاکہ دیگر صارفین کی تک رسائی نہ ہوسکے‘۔ فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ ایک ایسے سسٹم پر کام جاری ہے جس کی مدد سے صارف کو نوٹی فکیشن کے ذریعے خبر کے درست یا غلط سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے