تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 11 سالہ بچہ اپنی جان کی بازی ہار گیا

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 11 سالہ بچہ اپنی جان کی بازی ہار گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور جان لیوا مرض ایک اور جان نگل گیا۔ بلدیہ کا رہائشی 11 سالہ بچہ انتقال کرگیا جسے گزشتہ رات انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ رواں برس سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے باعث اب تک 12 اموات ہوچکی ہیں۔ انچارج ریبیز پریوینشن یونٹ ڈاکٹر آفتاب نے بتایا کہ بچے کو گزشتہ رات سے ہی ریبیز کی علامتیں آنا شروع ہوئی تھیں، بچے کے کان اور بازو پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔ ادھر پاکستان اینیمل ویلفئیر سوسائٹی اور ڈیفنیس کی رہائشی خواتین نے آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔ ڈیفنس کی رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز جانوروں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔ ڈوگ ہنٹنگ اسکوارڈز جگہ جگہ کتوں کو مارتے پھر رہے ہیں۔ کتوں کو مار کر جگہ جگہ ڈھیر لگائے جا رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کتوں کو مارنے کی مہم سے روکا جائے۔ درخواست میں پرنسپل سیکریٹری وزیراعلی سندھ، ایڈمنسریٹر کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق بنایا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے