تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم ڈیڈ لائنز دیتے دیتے خود ڈیڈ ہوگئی ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

پی ڈی ایم ڈیڈ لائنز دیتے دیتے خود ڈیڈ ہوگئی ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہے کہ پی ڈی ایم ڈیڈ لائنز دیتے دیتے خود ڈیڈ ہوگئی ہے۔ آر ہوگا پار ہوگا،استعفے، سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ، دھرنے،جلسے ملک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں ناکام ہوچکے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن کا بائیکاٹ کرانے والے مولانا ایک سیٹ کے سوالی بن کر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سامنے کھڑے ہیں۔پاپا ڈیڈی مولانا بچائو موومنٹ اپنی موت خود مرچکی ہے۔ دسمبر بھی گیا جنوری بھی گیا نہ استعفے نظر آئے نہ پی ڈی ایم والے۔ اب عوام کے بے وقوف بنانے کے لئے نیا چورن تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی غیور عوام نے چوروں کا ایجنڈا مسترد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں میں عوام کے ریجیکٹڈ ناکام سیاستدان ہیں۔ مسلسل ناکامی کے باوجود بھی پی ڈی ایم میں شامل پارٹیاں ڈھٹائی کے ساتھ بغلیں بجا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم کو ملک و قوم کی فکر نہیں بلکہ انہیں اپنی ذات عزیز ہے۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی پارٹٰی تیرہ سالوں سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے کوئی ایک کام بتا دیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچا ہو۔ سبسیڈی دی گئی وہ بھی اپنے لوگوں کو، ترقیاں دی گئیں وہ بھی اپنے لوگوں کو، ترقیاتی کام وہ کرائی گئے جس میں رشوت اور کک بیگس ملیں۔ سندھ کی عوام کو انہوں نے پینے کا پانی تک نہیں دیا۔ عوام کے مسترد کردہ سیاستدان کہتے ہیں شفاف الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔ عمران خان کو پاکستان کی عوام نے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا ہے۔ موجودہ حکومت میں کرپٹ چوروں کا خاتمہ ہورہا ہے ملک کی معیشیت ترقی کر رہی ہے ادارے مضبوط ہورہے ہیں لیکن ان کرپٹ سیاستدانوں سے ملک کی ترقی دیکھی نہیں جاتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے