تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورنگی اسپورٹس فیسٹیول فٹبال فائنل برمامحمڈن نے جیت لیا ایگل اسپورٹس کو ایک گول سے شکست، کمشنر کراچی نے انعامات تقسیم کئے

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول فٹبال فائنل برمامحمڈن نے جیت لیا ایگل اسپورٹس کو ایک گول سے شکست، کمشنر کراچی نے انعامات تقسیم کئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام بلدیہ کورنگی کے تعاون سے منعقد ہونے والا کورنگی اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا فیسٹیول کا آخری فائنل برمامحمڈن فٹبال کلب نے ایگل اسپورٹس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر جیت لیا میچ کا واحد گول محمد یوسف نے 53 ویں منٹ میں کیا، تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریارگل میمن کے علاوہ غلام محمد خان، گلفراز احمد خان، کیپٹن عطاالرحمن کاکڑ، عظمت اللہ خان اور کھیلوں کی متعدد شخصیات موجود تھیں کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں میرا یہ تیسرا کھیلوں کا ایونٹ ہے اور میں ہر ضلع میں جاکر اور مسائل کے علاوہ کھیلوں کے مسائل حل کرونگا انہوں نے کہا کہ میں نے تمام کراچی کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ کراچی کے تمام کھیل کے میدانوں اور پارکوں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیں اور کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یوم کشمیراور یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کی انتظامیہ کھیلوں کے مقابلوں کی ہر ممکن مدد کرے گی انہوں اس موقع پر غلام محمدخان کی درخواست پر کالونی فٹبال اسٹیڈیم پر بلدیہ کورنگی کے تعاون سے گھاس کاٹنے کی مشین اور بورنگ کرانے کا اعلان کیا انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یارگل میمن نے اس فیسٹیول کو منعقد کراکے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اور میں کمشنر کراچی سے درخواست کرونگا کہ شہریارگل میمن کو کمشنر کراچی حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے اس موقع پر تمام ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات جس میں کرکٹ ٹیموں کو مکمل کٹس بیگ فٹبال ٹیموں کو مکمل کٹس اور شوٹنگ بال ٹیموں کو مکمل کٹس دی گئیں جبکہ اسامہ فٹبال کلب کے صدر محمد الیاس، ضمیرالسلام، عظمت اللہ خان، گلفراز احمد خان، اعجاز قریشی کو کھیلوں میں خدمات پر ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے اور کراچی باسکٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کیپٹن (ر) عطاالرحمن کاکڑ کو حسن کارکردگی ایوارڈ دئے گئے تقریب میں بلدیہ کورنگی کے ڈائر یکٹراطلاعات محمدایاز، سلیم رضا، ارشد آرائیں، نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ارشد حسین، پرویز اقبال انور فاروقی اور کھیلوں سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی قبل ازیں پی ایف ایف کے سابق سیکریٹری حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی اس کے علاوہ محمد ارشد ڈی ڈی انفارمیشن بلدیہ کورنگی کے لئے دعا ئے صحت کی گئی تقریب کی نظامت کے فرائض این بی پی کے پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان نے کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے