کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی سمیت ملک بھر میں 18 گھنٹے سے بند ریلوے ریزرویشن سسٹم تاحال بحال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں پڑ گئے۔ریلوے ریزرویشن سسٹم بند ہونے سے مسافروں کو ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ اور منسوخی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ بھی کئی گھنٹوں سے غیر فعال ہے۔ آن لائن بکنگ سسٹم کی 18 گھنٹے سے بندش کے باعث ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں ٹکٹوں کی چیکنگ ریزرویشن چارٹ کے بغیر کی جا رہی ہے۔ پاکستان ریلوے آئی ٹی کا شعبہ نظام کی خرابی ڈھونڈنے میں تاحال ناکام ہے۔ ذرائع ریلوے کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث بریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ ریلوے کے آئی ٹی سسٹم سرور میں صبح خرابی پیدا ہوئی تھی۔
![]()