Home / اہم خبریں / پہلے جاپانی کاروباری گروپ کی گوادر میں دلچسپی، سرمایہ کاری کےمختلف موقعوں کا مشاہدہ

پہلے جاپانی کاروباری گروپ کی گوادر میں دلچسپی، سرمایہ کاری کےمختلف موقعوں کا مشاہدہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مائل اِسٹون رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر تعمیرات کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والا ایک قابل اعتماد نام گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے چینی سرمایہ کاروں کے بعد اب پاکستان میں پہلی مرتبہ جاپانی سرمایہ کاروں کے ساتھ منسلک ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے جاپانی وفد نے گوادر کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی رئیل اسٹیٹ، سیاحت، ساحلی زمین پر تعمیراتی کاموں، گالف کورس کی تعمیر، انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دورہ کرنے والا وفد سینئیر مینیجنگ ڈائرکٹر کاسمو ای سی کمپنی لمیٹڈ مسٹر اتوشی ایسوتانی، ڈائریکٹر بروس جاپان مسٹر شنجیرو ناکانو، صدر اور سی ای او اینجلز نیشنل گالف سی ایل یو سید ریحان علی، ڈائریکٹر بروس جاپان اور عمر خالد، مینیجنگ پارٹنر اور سی ای او مائل اسٹون پر مشتمل تھا۔ وفدکی ملاقات وزارت میری ٹائم افئیرز حکومت پاکستان کے چئرمین دوستین خان جمالدینی، گوادر فری زون کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل مینیجز پیٹر ہو اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ سے گوادر میں ہوئی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ گوادر ڈیولپمنٹ (جی ڈی اے) ایک پبلک گورئمنٹ سیکٹر کارپوریشن ہے اور اسکی ذمہ داری گوادر میں بلدیاتی سہولیات مہیا کرنا ہے جب کہ چائنہ اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نا صرف مقامی بندگاہ کے معاملات دیکھتی ہے بلکہ یہ فری زون ایریا کی خریدوفروخت اور اس میں ترقیاتی کاموں کی بھی ذمہ دار ہے۔ مینیجنگ پارٹنر اور سی ای او مائل اسٹون عمر خالد نے، جن کا کردار جی ڈی اے سے جاپانی سرمایہ کاروں کی ملاقات میں کلیدی اہمیت کا حامل تھا اس موقع پر کہا "نئے پاکستان میں جاپانی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی منصوبہ رکھتے ہیں۔ نئی قیادت اور اسکی پالیسیوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے اِنکے اعتماد میں اضافہ کیا ہے” جاپانی سرمایہ کاروں نے گوادر ٹیکس فری زون کے ترقیاتی شعبوں میں سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔ میٹنگ کے دوران وفد کو بندرگاہ کے آپریشنز، سہولتوں ، فوائد اور فری زون کے مراحل سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ نے وفد کو رئیل اسٹیٹ کے حالیہ ماحول اور منصوبوں کی رفتار سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ میٹنگ مجموعی اعتبار سے مثبت نکات پر ختم ہوئی۔ یہ بات بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ جاپانی سرمایہ کاروں نے پہلے ہی پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور پہلی جاپانی ریٹیل آوٹ لیٹ رواں سال کے آخر تک کُھل رہی ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے