میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) پیپلز کسان کمیٹی ضلع دادو کے رہنماء نے سندھ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی اپیل کردی- تفصیلات کے مطابق پیپلز کسان کمیٹی ضلع دادو کے رہنما عبدالغفار شاھانی، منیر پہنور اور ندیم پہنور نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کسانوں کی ترجمان پیپلز کسان کمیٹی میں گزشتہ 5 سالوں سے تنظیم سازی ختم ہے جس کے باعث کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے- ہم چئیرمین پاکستان پیلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، کو چئیرمین آصف علی زرداری، میڈم فریال ٹالپر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، پی پی پی کسان کمیٹی سندھ کے صدر میر محمد پنھل خان لہر سے اپیل کرتے ہیں سندھ میں پی پی کسان کمیٹی کی تنظیم سازی مکمل کرکے محنت کش ورکرز کو عہدے دے کر ورکرز کی بے چینی ختم کی جائے- انہوں نےمزید کہا کہ کالا باغ ڈیم سندھ کےکسانوں کا معاشی قتل ہے کالا باغ ڈیم کو سندھ کی عوام کبھی قبول نہی کریگی سندھو دریا پر کوئی ڈیم قبول نہی ہے رہنمائوں نے پی پی پی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پیپلزکسان کمیٹی سندھ کے صدر میر محمد پنہل لہر کو سندھ کابینہ میں کسانوں کے حق کے لئے مقرر کیا جائے-
![]()