تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی حکومت نے حج سے متعلق بڑے فیصلے کا اعلان کردیا، سعودیہ کے مقیم افراد ہی حج کرسکیں گے

سعودی حکومت نے حج سے متعلق بڑے فیصلے کا اعلان کردیا، سعودیہ کے مقیم افراد ہی حج کرسکیں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے حج سے متعلق بڑے فیصلے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف سعودیہ کے مقیم افراد ہی حج کرسکیں گے، جن میں مختلف قومیتوں کے مقامی افراد شامل ہوں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ امسال محدود حج ہوگا۔ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں نئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔ جبکہ باہر سے کوئی بھی پرواز حج کے لئے سعودیہ نہیں آسکے گی۔ وزارت حج کے مطابق کورونا کی وبا کے ماحول، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک میں موجود مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا۔ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوظ صحت ماحول میں ہو، اور بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے، کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں، عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔ اس حوالے سے وزارت حج نے اپنا بیان اس دعا پر ختم کیا کہ اللہ تعالی دنیا کے تمام ممالک کو اس وبا سے تحفظ فراہم کرے اور ہر آفت سے بنی نوع انساں کی حفاظت کرے، اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے معروف عالم دین پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
https://www.nopnewstv.com/jui-chief-expres…sorrow-and-grief/

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا 3.652 کھرب روپے کا دفاع اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے فنانس بل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے