Home / اہم خبریں / کراچی سمیت اندرون سندھ میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی سمیت اندرون سندھ میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جب کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ جلوس کی نگرانی کے لیے پولیس کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم کیا گیا جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی گئی، اس کے علاوہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی ہوئی۔ جبکہ حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر سمیت سندھ کے دیگر چھوٹے اور بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے