میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آج ایک روز میں نوکوٹ اور میرواہ گورچانی میں ایک شادی شدہ خاتون اور نوجوان نے خود کشی کی، نوکوٹ کے قریب گاؤں گل محمد جسکانی میں رمیش کولہی کی نوجوان بیوی نے پندھا لگا کر خودکشی کی، میرواہ گورچانی کے قریب نوجوان محبوب علی گورچانی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی، تین روز قبل جھڈو کے قریب احسان جروار میں مزدور نادر علی ولد اللہ بچایو جروار نے پندھا لگا کر خودکشی کی، اس طرح روزانہ ایک سے دو خودکشی کی واقعیات میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے مختلف شہروں اور گاؤں گوٹھوں سے رپورٹ ہورہے ہیں، مہنگائی غربت، بے روزگاری، بیماری، گھریلو ناچاکی، شدید ذہنی دباؤ اور رویوں میں تبدیلی کے باعث خودکشیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا انسانیت کی خدمت ہے اس لئے ضروری ہے کہ پیشگی تیاری کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
https://www.nopnewstv.com/protecting-peopl…om-heatstroke-is/