تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لواری ٹنل سے چترال کے مختلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک و سینٹائزر کی مفت تقسیم جاری

لواری ٹنل سے چترال کے مختلف عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے، دستانے، ماسک و سینٹائزر کی مفت تقسیم جاری

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) جب سے ملک میں کورونا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے تمام ادارے اپنے بساط کے مطابق اس کی روک تھام کیلئے مصروف ہیں۔ چترال کے تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کے زیر نگرانی میونسپل انتظامیہ کے اہلکار دن رات کورونا کی روک تھام کیلئے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے کررہے ہیں۔ ٹی ایم او کی ہدایت پر دروش کے عملہ نے لواری ٹنل جاکر بڑی سرنگ کے سامنے بھی جراثیم کش سپرے کیا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود عملہ میں ماسک، دستانے بھی تقسیم کئے۔ اسی طرح چھوٹے ٹنل کے سامنے بھی جراثیم کش سپرکے ساتھ ساتھ وہاں بھی لوگوں میں دستانے، ماسک مفت تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے دروش بازار میں بھی بنکوں، مساجد کے سامنے اور دیگر عوامی مقامات پر پانی کی ٹینکی اور صابن رکھ دیے تاکہ لوگ صابن سے بار بار ہاتھ دھوکر اس جراثیم سے بچ سکیں۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے دروش، چترال کے سبزی فروشوں، ریڑی بانوں اور عام لوگوں میں مفت ماسک اور دستانے تقسیم کئے۔ دروش بازار کے صدر نے ٹی ایم اے کے تمام عملہ اور خصوصی طور پر تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ لواری ٹنل جیسے چترال کے دور دراز علاقوں سے لیکر دروش بازار میں بھی جراثیم کش سپرے کراتا ہے اور ہادتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکی اور صابن رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں مفت دستانے، ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم کرتے رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں حفظان صحت کی تعلیم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں عوام پر زور دیا جاتا ہے کہ اجتماعات میں اکٹھے ہونے، ہاتھ ملانے اور بلا ضرورت گھر سے نکلنے، ایک دوسرے سے ہاتھ اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ ٹی ایم اے کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور بار بار اسے صاف کرتے ہیں۔ دنین بازار میں بھی ٹی ایم او مصباح الدین اور ان کے عملہ نے سبزی فروشوں میں مفت دستانے اور ماسک تقسیم کئے۔ چترال کے سب سے بڑے عوامی مقام سبزی منڈی جہاں باہر ٹرکوں میں سبزی اور پھل لائی جاتی ہے وہاں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا اور آرتھیوں میں ماسک اور دستانے مفت تقسیم کرکے ان کو تاکید کی گئی کہ وہ ہر وقت ماسک اور دستانے پہنا کریں تاکہ کورونا وائرس کی خطرے سے خود کو بھی بچا کے رکھیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لواری ٹنل کے سامنے براڈام میں گیٹ تھرو لگا رہے ہیں جس کی انہوں نے باقاعدہ منظوری بھی لی ہے اور اس گیٹ تھرو کے ذریعے جو بھی باہر سے آنے والا مسافر چترال میں داخل ہوگا اس پر باقاعدہ جراثم کش سپرے کیا جائے گا تاکہ ان کی وجہ سے چترال میں یہ وباء داخل نہ ہوسکے۔ میونسپتال انتظامیہ کے عملہ نے اتالیق اڈہ میں بھی جراثیم کش سپرے کیا اور لوگوں میں دستانے، ماسک مفت تقسیم کئے۔ ایک سوال کے جواب میں تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین نے کہا کہ ہم قلیل وسائل کے ساتھ دن رات محنت کرکے کورونا وباء کے خاتمے کیلئے کوششیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر لکھ کر بھیجا ہے کہ ہمارے پاس جو سامان اور مشنری نہیں ہے وہ بھی عنقریب پہنچ جاۓ گا اس کے بعد ہمارا عملہ اپنے پورے کمان کے چترال کو کورونا سے پاک رکھنے میں کردار ادا کرے گا۔ چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے ٹی ایم او چترال اور دروش کے ان کوششوں کو سراہا جو لگاتار جراثیم کش سپرے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں مفت دستانے، ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم کررہے ہیں اور لوگوں کو ہیلتھ ایجوکیشن بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حکومت سندھ اپنے شہریوں اور بالخصوص ماہی گیروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر
‎https://www.nopnewstv.com/the-government-of-sindh-is-trying/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے