تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آیون کی خوبصورت وادی سالار ہاؤس میں رنگ برنگ پھولوں نے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا۔ ان خوبصورت پھولوں کو دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں

آیون کی خوبصورت وادی سالار ہاؤس میں رنگ برنگ پھولوں نے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا۔ ان خوبصورت پھولوں کو دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) ایک طرف لوگ کورونا وائریس کی وجہ سے گھروں میں خود ساحتہ قرنطینہ میں قید ہوچکے ہیں اور عافیت بھی اسی میں سمجھی جاتی ہے کہ جو گھر کے اندر رہا، تو دوسری طرف چترال کی سرزمین یک ایسا خطہ بھی ہے جہاں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کے اندر محتلف رنگوں کے پھول لگا رہے ہیں۔ آیون میں سالار ہاؤس میں شاکر الدین سالار نے اپنے گھر کے اندر ہی مختلف انواع و اقسام کے پھولوں کے پودے لگائے ہیں جن کی دیدہ زیب رنگ اور خوبصورتی انسان کو چند لمحوں کیلئے اپنی جادو سے مسخر کردیتا ہے۔ اس باغ میں ہزاروں قسم کے پھول لگے ہیں۔ شاکر الدین کا کہنا ہے کہ ان کے والد مرحوم بھی پھولوں کے شوقین تھے اور اسے چترال کے مہتر شجاع الملک بھی تحفے میں پھول دیتے تھے یعنی پھولوں کی بیچ اور اس بیچ کو اپنے باغ میں لگاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے یہ شوق اپنے والد سے منتقل ہوا ہے اور وہ بھی پورے ملک بھر سے ان پھولوں کا تخم لاکر یہاں لگاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ بعض اوقات اپنے شوق کی تکمیل کیلئے بیرون ممالک سے بھی پھولوں کے بیچ منگواتا ہے۔ آیون گاؤں میں اس خوبصورت باغ کو دیکھنے کیلئے مختلف علاقوں سے سیاح آتے ہیں۔ معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر کا کہنا ہے کہ ان پھولوں کی خوبصورتی کو دیکھ کر انسان ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بیوٹی فیکیشن آف چترال یعنی چترال کی خوبصورتی کیلئے جو پچاس کروڑ روپے کا اعلان ہوا تھا اور اس میں اس قسم کا ذوق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ بھی مالی مدد کی جائے تو پورا چترال گل گلزار ہوگا۔ اور یہاں سیاحتوں کا تانتا بندھے گا جس سے اس پسماندہ علاقے کی غربت میں کمی آئے گی۔ اعجاز احمد جو ایک نجی ائیر لائن میں ہے وہ بھی اس باغ کو دیکھنے کیلئے آیا تھا ان کا کہنا ہے کہ میں نے بڑے بڑے شہروں میں اس قسم کے باغوں کو صرف حکومتی سرپرستی میں دیکھا ہے مگر چترال واحد جگہ ہے جہاں ایک شحص نے اپنی مدد آپ کے تحت اتنا خوبصورت باغ لگایا ہے جہاں ہزاروں قسم کے پھول دار پودے لگائے ہیں اور اس میں مختلف انواع و اقسام کے پھول لگے ہیں۔ ابیراحمد جغور سے اس باغ کو دیکھنے کیلئے آیا ہوا تھا ان کا کہنا ہے کہ اگر ہر شحص شاکر الدین کی طرح شوق رکھے تو پورا ملک پھولوں کا ایک باغ کا منظر پیش کرے گا اور گندگی کی بجائے ہمیں ہر طرف پھول ہی پھول نظر آئیں گے۔ شاکر الدین نے تو اپنی ذمہ داری پوری کرلی۔ اور اپنی مدد آپ کے تحت ایک خوبصورت باغ لگایا جہاں لوگ دور دراز سے آکر تھوڑی دیر کیلئے محظوظ ہوجاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک نرسری بھی لگائی ہے جہاں پھولوں کے ہزاروں پودے لگائے ہیں اور اس باغ کو دیکھنے کیلئے پھولوں کی شوقین کو یہ پودے تحفے میں دئے جائیں گے۔ سیاسی او سماجی طبقہ فکر حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے مفید شہریوں کا حوصلہ افزائی ہونا چاہئے اور کم از کم ان کو ایوارڈ وغیرہ سے نوازا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو اور دوسرے لوگوں کو بھی یہ شوق پیدا ہوا اگر حکومتی ادارے اس قسم کے مثبت اور مفید ذوق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تیکنیکی اور مالی طور پر مدد کرے تو ہمارے ملک میں ہر طرف گندگی کی بجائے پھولوں کے باغ نظر آئیں گے جو نہ صرف زمین کی خوبصورتی ہیں بلکہ حضرت انسان کیلئے ذہنی تناؤ اور دباؤ سے نجات کا سبب بھی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن کے کارکن اور قیادت قوم کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ
https://www.nopnewstv.com/the-distribution-of-the-security-kits/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے