میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ، شراب فروش عناصر اور کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب و مستحق افراد کی امداد میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، گٹکا، شراب و مال مسروقہ برآمد ، مقدمات درج۔ ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود ٹنڈو غلام علی مین روڈ نزد سیٹلائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم اور تعلقہ ڈگری میں کامیاب کاروائیاں، جرائم پیشہ، شراب و گٹکا فروش ملزمان بنام پونم کولہی، گلشیر اور محمد اسلم گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب، 150 دیسی ساختہ گٹکے اور مال مسروقہ برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات ڈگری تھانے میں درج ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او نؤکوٹ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد بینظیر چوک اور نزد بس اسٹاپ کامیاب کاروائیاں، ایجنٹ مافیا کے کارندے ملزمان بنام رانو مالہی اور شہباز گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پیسے نکالنے میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک ڈیوائس برآمد، ملزمان مستحق و لاچار افراد کو 2 سے 3 ہزار روپے کی غیر قانونی کٹوتی کے بعد رقم دے رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات نؤکوٹ تھانے میں درج ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ سمیت ملک بھر میں 60 کروڑ سے زائد مالیت کا راشن و دیگر ضروری سامان مستحق افراد تک پہنچایا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی
https://www.nopnewstv.com/former-mna-muham…-hussain-mehenti/