Home / اہم خبریں / وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سندھ سمیت میہڑ میں بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا

وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سندھ سمیت میہڑ میں بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سندھ سمیت میہڑ میں بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا جب کہ شہر کے گھنٹہ گھر چوک، مین روڈ، ریشم گلی، بیٹو سٹاپ، صرافہ بازار، کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، کریانہ مرچنٹ، میڈیکل اسٹور، جنرل سٹور سمیت مکمل دکانیں بند رہیں جب کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کے جاری کردہ احکامات پر مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈی ایس پی میہڑ سعید احمد رند، ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کا گشت کیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب ڈی ایس پی میہڑ سعید احمد رند اور ایس ایچ او میہڑ نور مصطفی پٹھان نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو التماس ہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے احتیاط کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلہ مطابق میڈیکل اسٹور، کریانہ کی دکان، سبزی کی دکان، پرائیویٹ ہسپتالوں کو محدود ٹائم کھولنے کی اجازت دی ہے گھر کا ایک فرد ضرورت کی چیزیں لے کر واپس چلے جائیں انہوں نہ کہا کہ اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو خدا خیر کرے اٹلی جیسے حالات پیدا نہ ہوجائیں اور حالات کنٹرول سے نکل جائیں میہڑ تحصیل ہسپتال میں آئسولیشن کے سہولیات میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم کو عوام سے محبت ہے ہم کسی کے کاروبار کو بند نہیں کر رہے ان کی صحت کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں بار بار منع کرنے کے باوجود عوام سڑکوں پر آتے ہیں 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے انہوں نہ کہا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اعلان بھی کیے ہیں دفعہ 144 نافذ ہے اگر لوگ پرہیز نہیں کرینگے تو خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کرینگے جب کہ شہر کے داخلی راستوں پر 130 پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے