Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، منشیات فروش ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا 96 بوتلیں وسکی شراب برآمد

نوشہرو فیروز پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، منشیات فروش ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا 96 بوتلیں وسکی شراب برآمد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) کورائی پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی۔ کار میں سے بڑی تعداد میں وسکی شراب برآمد۔ کورائی پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر مورو دادو لنک روڈ نزد دادو مورو پل پر کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم قمرالدین بگھیو کے قبضے سے 48 بوتلیں ریڈ کلر وسکی شراب، 48 بوتلیں وائٹ کلر شراب (ٹوٹل 96 بوتلیں)، اور ایک ایکس ایل آئی کار برآمد، کورائی تھانہ میں سرکار کی مدعیت میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محراب پور پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے، منشیات فروش ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم راشد علی بھٹی کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد کرکے، محراب پور تھانہ میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مورو پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوۓ گٹکہ فروش ملزم کو گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم اکرم علی سیال کے قبضے سے 200 شاسے مضر صحت و نشہ آور گٹکہ برآمد کرکے مورو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے