Home / اہم خبریں / حالات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے نہیں ہیں، صوبائی حکومت کے ترجمان سیاسی بیان بازی سے آگے نکل کر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک

حالات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے نہیں ہیں، صوبائی حکومت کے ترجمان سیاسی بیان بازی سے آگے نکل کر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ یہ حالات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے نہیں ہیں، صوبائی حکومت کے ترجمان سیاسی بیان بازی سے آگے نکل کر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت صوبائی کا بھرپور طریقے سے ساتھ دے رہی ہے۔ وائرس کے خلاف تمام صوبوں کو ایک پیج پر اکھٹا ہونا ہوگا۔ کوئی بھی حکومت یہ جنگ اکیلے نہیں لڑ سکتی۔ کرونا وائرس کا مقابلہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فیس ماسک، سینی ٹائزرز کو اسٹاک کر کے رکھنے والے خدا کے عذاب سے ڈریں۔ ہمیں قوم کو اس مشکل سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ سندھ حکومت چیزیں ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں۔ علاج کے ساتھ ساتھ ہمیں عوام کو وائرس سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کرنے ہونگے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اس لئے شہر بھر میں پبلک مقامات پر جانے یا غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ہم اپنی حفاظت کریں گے تو اس سے دوسرے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے